ایران میں کورونا سے اموات 3 ہزار سے زائد ہوگئی

April 01, 2020

ایران میں کورونا وائرس سے 138 نئی اموات کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے ایران میں 24 گھنٹوں میں 2987 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد47 ہزار593 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملک اسپین میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات 864 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وہاں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور 864 نئی اموات کے بعد اسپین میں کل تعداد9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جانی نقصان 42335 ہو چکا ہے، اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 860964 ہو گئی ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہو گیا، اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12428 جبکہ مریضوں کی تعداد 105792 ہو چکی ہے۔

یورپ میں اٹلی اور اسپین کے بعد فرانس میں بھی مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی۔