عہد کرتی ہوں وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دونگی، ماہرہ خان

April 01, 2020

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں یہ عہد کرتی ہوں کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دونگی۔

وزیراعظم پاکستان کی اپیل کے حوالے سے معروف سیلیبریٹی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جسکی جتنی بھی حیثیت اسکے دینے سے فرق پڑیگا اور اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کرینگے، انشا اللہ ۔