وزیراعظم صاحب کورونا سے نوجوان بھی مر رہے ہیں، مومنہ مستحسن

April 01, 2020

راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں جیسے مقبول نغمے سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

معروف گلوکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مہلک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں، اور دنیا بھر میں نوجوان بھی اسکا تیزی شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔