اسپین: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

April 01, 2020

اسپین: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اسپین کی وزارت صحت کے مطابق آج کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 136 ہوگئی۔

وزارت صحت اسپین کا کہنا ہےکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 840 افراد جان سے گئے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9053 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جانی نقصان 42335 ہو چکا ہے، اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 860964 ہو گئی ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہو گیا، اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12428 جبکہ مریضوں کی تعداد 105792 ہو چکی ہے۔

یورپ میں اٹلی اور اسپین کے بعد فرانس میں بھی مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی۔