پنجاب حکومت کا کاشتکاروں سے گندم 1400روپے فی من خریدنے کا اعلان

April 01, 2020

پنجاب حکومت کا کاشتکاروں سے گندم 1400روپے فی من خریدنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں سے گندم 1400 روپے فی من خریدنے کا اعلان کردیا ہے، گندم خریداری کی سپورٹ پرائس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی کٹائی میں سہولت کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ کاشت کاروں کو گندم کی کٹائی کے لیے مشینری لانے لے جانے کی اجازت ہوگی۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر، تھریشر اور دیگر مشینری کی ورک شاپس اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں بھی کھولی جاسکیں گی۔