کورونا کےعلاج کی تلاش کیلئے کثیر الملکی ٹرائل

April 01, 2020

کورونا کےعلاج کی تلاش کیلئے کثیر الملکی ٹرائل

کورونا وائرس کے علاج کی تلاش کے لیے 45 سے زائد ممالک ایک کثیرالملکی ٹرائل میں شرکت کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے تحت ہونے والے ٹرائل میں ناروے کے ایک شخص پر آزمائش کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے علاج کی تلاش کے لیے لائسنس یافتہ اور دو بیماریوں کےلیے استعمال کی جانے والی 4 دواؤں کو ملا کر اس کی مریضوں پر آزمائش کی جائے گی۔

چین کی جانب سے COVID-19 کے جینیاتی تسلسل کے سامنے آنے کے 60 دن بعد، پہلی ویکسین کی آزمائش کا اعلان کیا گیا۔

ٹرائل کی جانے والی دوا ایچ آئی وی ادویات اور انسداد ملیریا کی دوائی کلوروکوئین کا امتزاج ہے۔