لاک ڈاؤن، اشیائے خوردونوش کی قلت، گرانی میں اضافہ، انڈے 170 روپے فی درجن فروخت

April 02, 2020

ہالا+سیہون شریف(نامہ نگاران) ہالاسندھ میں لاک ڈاؤن کےنتیجےمیں اشیائے خوردونوش کی قلت نےگرانی میں اضافہ کردیاشہری پریشان ایک ہفتہ سے جاری لاک ڈاؤن کےباعث ہالا مٹیاری نیو سعیدآباد بھٹ شاہ ہالااولڈاڈیرولعٰل سمیت ضلع بھرکےشہرودیہات میں کھانے پینے کےساتھ گھریلواستعمال کےسامان کی قلت نےبحران کی صورت اختیارکرلی ہے،چینی گھی تیل دالیں چاول مصالحہ جات سمیت اشیائےخوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں20فی صدتک اضافہ کردیاگیا انڈے بھی170 روپےدرجن کر دیئے گئےدوکانداروں کےمطابق ہول سیل مارکیٹیں بندہونےکےعلاوہ ٹرانسپورٹ کےمسائل کے باعث دوکانوں میں موجودسامان تیزی سےختم ہورہاہےیوٹیلٹی اسٹورزپربھی مطلوبہ سامان میسرنہیں سبزی فروش ساجدراجہمحمدعلی اوردیگرکےمطابق سبزی کیلئے حیدرآبادمنڈی جانےوالی گاڑیوں کوبھی روکا جا رہا ہےدوسری جانبکھپت میں کمی کےباعث دودھ ،مچھلی ،کیلااوردیگرپھلوں اوردیگراشیاءکی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ۔ شہری سماجی تنظیموں نےمطلوبہ سامان کی ترسیل کویقینی بنانےکامطالبہ کیا ہے۔ سیہون شریف کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ر یکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیہون نوراحمد کہرو کی جانب سے مختلف بازاروں کا دورہ کر کر کے منافع خوری کی شکایت پر عوام سے معلومات حاصل کیں ۔ا نھو ں نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سرکاری نرخ پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جائیں۔