ٹنڈومحمدخان:دودھ کی د کا نیں جلد بند ، خریدار اور دکان دار پریشان

April 02, 2020

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاون کے باعث ڈیری فارمرز شام کے اوقات میں بھینسوں سے حاصل ہونےوالا دودھ فروخت کرنے میں دشواری کا سامان ہے پولیس شام 5بجے ہی دودھ کی دوکانیں کو بھی بند کردیتی ہیں جس کے باعث ڈیری فارمرز کاکہنا ہے کہ شام کے اوقات میں بھیسوں سے حاصل ہونے والا دودھ 4بجے سے پہلے سپلائی نہیں کیا جاسکتا اور دوکانوں پر کیسے 5بجے تک فروخت کرسکتے ہیں جس کے باعث خریدار اور دودوھ فروش پریشان ہورہے ہیںانہوں نے ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ڈیری فارمرز کی درخواست پر رات 8بجے تک اپنا دودھ فروخت کرنے کی اجازت دی ہے یہاں پر بھی اس حکم نامے پر عمل درآمد کیا جائے ۔