جیکب آباد :سیپکو کا بل جلد جمع کرانے کے دباؤ پر شہری پریشان

April 02, 2020

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں سیپکو کا بل جلد جمع کرانے کے دباؤ پر شہری سخت پریشان، کاروبار دو ہفتوں سے بند ہے بل کیسے جمع کروائیں حکومت ریلیف کے اعلان پر عمل کروائے، شہری، پانچ ہزار کا بل تیں قسطوں میںجمع کرایا جا سکتا ہے:ایس ڈی او سیپکو کی و ضاحت ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہفتوں سے کاروبار بند ہے بل کہا ں سے ادا کریں راشن کے لئے پریشان ہیں۔ حکومت نے یوٹیلیٹی بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا جو سراسر زیادتی ہے دوسری جانب ایس ڈی او سیپکو سب ڈویژن ون جیکب آباد ریاض منگی نے رابطے پر بتایا کہ پانچ ہزار سے زائد کے بل کو تین قسطوں میں ادا کرنے کیلئے ریلیف کے احکامات ہیں۔