سول اسپتال بیلہ کی پی ایم ٹی فنی خرابی کی وجہ سے بند

April 02, 2020

حب ( نامہ نگار ) محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی کے باعث سول اسپتال بیلہ کی پی ایم ٹی فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گئی ۔ اسپتال بجلی سے محروم ہو گیا۔ جبکہ سول اسپتال بیلہ میں بجلی کا نظام سولر سسٹم پر چل رہا ہے فی الحال بجلی کا نظام سولر سسٹم کی وجہ سے بحال ہے تاہم سول اسپتال بیلہ کی پی ایم ٹی کی فنی خرابی کو درست نہ کیا گیا تو یقیناً سول ہسپتال کا سولر سسٹم جو بجلی پر چارج ہورہا ہے وہ ٹرپ کر جا ئےگا۔