کار کی ٹکر سے بچہ ہلاک، ڈرائیور گرفتار

April 02, 2020

جیکب آباد (نامہ نگار) بائی پاس پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8سالہ عامر جکھرانی شدید زخمی ہو گیا جسے کار سوار نجی اسپتال لے گئے جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع پر پولیس نے نجی اسپتال پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔