طالبان کے 3 رکنی وفد کی افغان حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

April 02, 2020

کابل (جنگ نیوز) افغانستان میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے طالبان کے 3رکنی وفد نے بدھ کے روز افغان حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی ہے، اشرف غنی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ مذاکراتی وفد کی حمایت ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ نے بھی کردی ہے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغان تنازعے کے فریقین سے جلد از جلد فائربندی کی اپیل کی ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہماری 3 رکنی ٹیکنیکل ٹیم قیدیوں کی رہائی کے لیے ان کی شناخت اور واپسی کے حوالے سے مدد کرے گی۔