ترکمانستان میں لفظ ’کورونا وائرس‘ کے استعمال پر پابندی

April 02, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکمانستان کے بارے میں آپ نے شاید زیادہ نہ سنا ہو۔ اکثر اسے آمریت پسند حکومت اور گیس کے وسیع ذخائر کی وجہ سے جانتے ہیں۔ تاہم اس وسطی ایشیائی ملک نے کورونا وائرس کے حوالے سے سخت اقدام اٹھایا ہے۔صحافتی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق ترکمانستان نے لفظ کورونا وائرس کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے اور معلوماتی پمفلٹ سے بھی اسے نکال دیا ہے۔