امریکی ٹی وی پروڈیوسر کورونا سے ہلاک، اینکر میں تشخیص

April 02, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی انفوٹینمینٹ چینل سی بی ایس کے نیوز چینل کی خاتون پروڈیوسر اور ٹیلنٹ ڈائریکٹر 54سالہ ماریہ مرسیڈر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث چل بسیں۔ دوسری جانب سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کے پرائم ٹائم نیوز اینکر کرس کیومو بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔49سالہ اینکر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی تصدیق کی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی کام کریں گے۔