جرمنی مصر، اسرائیل اور پاکستان کو ہتھیار فراہم کرے گا

April 02, 2020

برلن (جنگ نیوز) جرمن حکومت نے مصر کو ایک آبدوز اور اسرائیل کو چار جنگی جہاز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمنی پاکستان کو ایک لڑاکا طیارہ بھی فراہم کرے گا۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے وفاقی سکیورٹی کونسل کے ان فیصلوں سے وفاقی کمیٹی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا۔ اسی طرح خلیجی ملک قطر کو بھی تقریبا ایک سو اسی ملین یورو کا دفاعی سازو سامان فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک جنگی طیارہ پاکستان جبکہ 72 دفاعی میزائل فلپائن کو فراہم کیے جائیں گے۔