امریکی پابندیوں کا توڑ، ایران اور یورپ میں بارٹر سسٹم فعال

April 02, 2020

تہران (جنگ نیوز) یورپ اور ایران نے ایک پیچیدہ بارٹر سسٹم کے تحت اپنا پہلا لین دین مکمل کر لیا ہے۔ اِنسٹیکس (INSTEX) نامی یہ نیا سسٹم امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت ایران یورپ سے طبی آلات درآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ نیا نظام جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی مشاورت سے بنایا گیا ہے ۔