گوادر میں ماہی گیروں کو شکار کی اجازت دیدی گئی

April 02, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی آج سے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت ہو گی ،ضلعی انتظامیہ گوادرکے اعلامیہ کے مطابق ماہی گیرپانچ ناٹیکل میل کےاندر رہتے ہوئے مچھلی کاشکار کرسکتے ہیںجس کے لئے صرف چھوٹی کشتوں کو اجازت ہوگی ماہی گیری کے اوقات صبح چھ سے شام چھ بجے تک ہوں گے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکار سے واپسی پر ماہی گیر فش لینڈنگ جیٹی پر بھیڑ نہ لگائیں ،ماہی گیر آپس میں ملنے میں احتیاط کریںماہی گیر کی کشتیوں میں ناخدا سمیت چار افراد کی اجازت ہوگی ضلعی انتظامیہ گوادر نے ماہی گیری کی اجازت معاشی بحران سے بچنے کیلئے دی گئی ہے۔