میر جاوید رحمٰن کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ بی یو جے

April 02, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین اور جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے اخباری صنعت میں کردار اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال سے اخباری صنعت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔