کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پروگرام موخر کردیئے‘جے ٹی آئی

April 02, 2020

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے کنوینر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ، مرکزی معاون کنوینر برائے اطلاعات و نشریات آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ، حافظ عبدالخالق صدیقی اور حافظ فضل الرحمان سمالانی نے اپنے بیان میں جے ٹی آئی کے مرکزی معاون کنوینر غلام یاسین گھوٹو پرمقدمے کا درج اورگلت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری عدنان احمد کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخوا کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مرکزی معاون کنوینر غلام یاسین گھوٹو پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے بے بنیادایف آئی آر درج کروائی گئی جو افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی پاکستان نے کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تمام پروگرام فی الفور موخر کردیئے ہیں اوراس سلسلے میں آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی دی ہے۔جمعیت طلباء اسلام کے تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے بھرپور طریقے سے مستحق لوگوں کی مدد کی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم مشکل گھڑی میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام تبلیغی جماعت کے خلاف تمام ناپاک سازشوں کو بے نقاب کرے گی ۔