امریکی فائر فائٹرز نےطبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا

April 02, 2020


طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے امریکا کے فائر فائٹرز نے مختلف اسپتالوں کے باہر کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اوراپنی فائر گاڑیوں کے سائرن بجائے اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں، اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز ومیڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں

واضح رہے کرونا وائرس سے 203ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 47ہزار2سو51 اموات اور9لاکھ36ہزار4سو36متاثر ہوچکے ہیں ۔