کے الیکٹرک کا اپریل میں اوسط بلنگ کا اعلان

April 02, 2020

کے الیکٹرک کا اپریل میں اوسط بلنگ کا اعلان

کے الیکٹرک نے صارفین کو بجلی کے بلز اوسط بلنگ کے مطابق بھیجنے اعلان کردیا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپریل سے ہر مہینے کا بل گیارہ ماہ کے بلوں سے اوسط نکال کر بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 11 ماہ کی بنیادپراوسط بلنگ یا گذشتہ سال اسی ماہ کے بل میں سے کم ویلیو پر اپریل میں بلنگ ہوگی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ براہ راست میٹر ریڈنگ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلنگ حقیقی ریڈنگ پر ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ نیپرا کی ہدایت کے تحت پچھلے11 ماہ یا گزشتہ سال کا مذکورہ مہینہ، جو بھی زیادہ ہو اس سے اوسط بل بنایا جاتا ہے۔

اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، تین ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی دباؤ کا سامنے کرنے والے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا تھا کہ عوام کے یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی۔