کورونا کا علاج، دنیا کے 45 ممالک کی مشترکہ کاوشیں شروع

April 02, 2020

کورونا کا علاج، دنیا کے 45 ممالک کی مشترکہ کاوشیں شروع

کورونا وائرس کے علاج کے لیے دنیا کے 45 ملکوں نے مشترکہ کاوش شروع کردی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی اس کاوش میں پہلے سے زیر استعمال چار مستند دواؤں کو آزمایا جارہا ہے۔

کلینیکل ٹرائل کے لیے ناروے کے ایک شخص نے خود کو آزمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان دواؤں میں ملیریا کی ایک دوا، ایڈز کی دو دوائیں اور ایک اینٹی وائرل دوا شامل ہے۔