سوئٹزر لینڈ کا لگژری ہوٹل مہنگا ترین آئسولیشن بن گیا

April 02, 2020

سوئٹزر لینڈ کا لگژری ہوٹل مہنگا ترین آئسولیشن بن گیا

اگر جیب میں پیسے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سےآئسولیشن بھی درکار ہے تو سوئٹزرلینڈ کا لگژری ہوٹل یہ مسئلہ حل کرسکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے ایک لگژری ہوٹل نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال میں آئسولیشن میں قیام کی مہنگی پیشکش کی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ آئسولیشن روم میں ایک رات قیام کے آٹھ سو سے دو ہزار ڈالر تک وصول کررہی ہے۔

آئسولیشن روم میں قیام کے دوران آپ کی درخواست پر ذاتی معالج اور شیف سے ملاقات کا بندوبست بھی کیا جاسکتا ہے۔

ہوٹل میں ہوم آفس، جم اور اسپا جیسی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔