کراچی میں کورونا ڈرائیو تھرو ٹیسٹ متعارف

April 02, 2020

کراچی میں کورونا ڈرائیو تھرو ٹیسٹ متعارف

کراچی میں کورونا ڈرائیور تھرو ٹیسٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔

جس طرح ملک بھر میں جہاں کورونا سے متعلق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں کراچی کی انتظامیہ نے ابھی انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشیوں میں اگر بیماری کی علامات سامنے آتی ہیں تو وہ وہاں آسکتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کے لیے مریض کو گاڑی میں ہی بیٹھے رہنا ہے، ٹیسٹ کی رجسٹریشن، اور اس سیمپل لینے کے بعد جب اس کا نتیجہ آئے گا تو مریض کو آگاہ کردیا جائے گا۔