جے کے رولنگ نے’’ہیری پورٹر ایٹ ہوم کلب‘‘ متعارف کرادیا

April 02, 2020

جے کے رولنگ نے’’ہیری پورٹر ایٹ ہوم کلب‘‘ متعارف کرادیا

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہونے اور موجودہ صورت حال کے سبب ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ بھی میدان میںآگئیں۔

جے کے رولنگ نے ’ہیری پورٹر ایٹ ہوم کلب‘ متعارف کروادیا ہے۔

مشہور مصنفہ جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ ’ہیری پوٹرایٹ ہوم‘ کلب میں بچوں کی مفت رسائی ہو گی اور اب بچوں کے ساتھ بڑے بھی گھر بیٹھے مضامین پڑھ سکیں گے۔

جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ ہیری پورٹر ایٹ ہوم کلب کے تحت بچے پزلز حل کر سکیں گے اور ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔