اسلام آباد میں چینی اور آٹا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

April 02, 2020

اسلام آباد میں چینی اور آٹا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد چینی اور آٹا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب ہوگیا، عام کریانے کی دکانوں پر چینی 85 سے 90 روپے فی کلو جبکہ چکی کا آٹا 74 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

لاک ڈاون سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی آمدنی شدید متاثر ہوئی ہے، اس پر روز مرہ استعمال خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد کے متعدد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا دستیاب نہیں ہے۔

شہر کے دیگر بازاروں میں چینی کی قیمت کو جیسے پر لگے ہوئے ہیں، یہ 85 سے 90 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، جبکہ چکی کا آٹا بھی سرکاری نرخ 60 روپے کے بجائے 74 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

کورونا کی آفت سے بوکھلائے ہوئے شہری اب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں سن کر گھبرانا بھی شروع ہوگئے ہیں، اور حکومت سے اپیل کررہے ہیں کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔