کیوی کپتان ولیمسن اپنے کتے کو کرکٹ سکھانے لگے

April 02, 2020

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کورونا کے باعث گھر میں رہتے ہوئے اپنی مصروفیت ڈھونڈ لی۔

کین ولیمسن خود کو مصروف رکھنے کے لیے اپنے پالتو کتے کو اپنا ساتھی بنالیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے میدان ویران ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے گھروں کو ہی میدان بنالیا۔

ایسے میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے خود بھی پریکٹس کی اور اپنے کتے کو بھی کرکٹ سکھائی۔

انہوں نے کتے کو سلپ پوزیشن پر کھڑا کر میچ پریکٹس کروائی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے اس پالتو کتے نے بہترین انداز میں اپنے منہ سے کیچ کو پکڑا۔