محکمہ ان لینڈ ریونیو کے افسر کا لاک ڈاؤن میں دلچسپ مشغلہ

April 02, 2020

محکمہ ان لینڈ ریونیو کے افسر کا لاک ڈاؤن میں دلچسپ مشغلہ

ایک اہم سرکاری محکمے کے افسر نے لاک ڈاؤن کے دوران موسیقی کو بہترین مشغلہ قرار دے دیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران وقت گزارنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے، تاہم ایسے میں ان لینڈ ریونیو لاہور کے گریڈ 18 کے افسر حسین یاسر نے بہترین مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گائیکی کی مشق کریں اور وقت کو انجوائے کریں۔

خوش قسمتی سے ان لینڈ ریونیو کے افسر بہت اچھی آواز بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں گانا گا کر بھی سنایا۔