برطانوی شہری لاک ڈاؤن میں پتوں کا لباس پہن کر باہر آگیا

April 02, 2020

برطانوی شہری لاک ڈاؤن میں پتوں کا لباس پہن کر باہر آگیا

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال سے بچنے اور گھر سے نکلنے کیلئے لوگ نت نئے جتن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی شہری کو ہی دیکھ لیں جس نے لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا۔

اس شخص نے سر سے پیر تک پتوں کا لباس زیب تن کیا جس کے باعث وہ کسی بڑے سے پودے کی مانند لگ رہا تھا اور آرام سے باہر گھوما جبکہ اس دوران جب بھی کوئی گاڑی آتی تو وہ ایسے رک جاتا جیسے کوئی پودا ہو۔

برطانوی شہری کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔