جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال کریں، عائزہ خان

April 03, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ آنے والے کل میں کورونا سے زیادہ خودکشی کے واقعات سے ڈر لگ رہا ہے۔

عائزہ خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ہم سب کے لئے اس وقت گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے پر کبھی کبھی دوسروں کی مدد کے لئے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو آنے والے دنوں کے لئے تیار نہیں ہیں۔

عائزہ خا ن کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی جس سے جتنا ہو سکے ایک دوسرے کا خیال کرے، مثبت سوچ رکھیں ،ﷲ ہمارے ساتھ ہے۔