میر جاوید رحمٰن نے صحافت میں انفرادیت قائم رکھی، عبدالاعلیٰ درانی

April 03, 2020

بریڈ فورڈ (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی نے میر جاوید رحمٰن کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میر جاوید رحمٰن نے اپنے والد میر خلیل الرحمٰن کی وفات کے بعد تیس سال تک دنیائے صحافت میں اپنی انفرادیت قائم رکھی، ان کی وفات صحافت کی دنیا کے لیے پُر نہ ہونے والا خلا ہے، انہوں نے آزادی صحافت کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی میر شکیل الرحمٰن نیب کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے پس دیوار زنداں ہیں اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود انہیں بڑے بھائی کی دیکھ بھال کی اجازت نہیں دی گئی اس لحاظ سے میر جاوید الرحمٰن کی زندگی کا آخری باب نہایت افسوسناک رہا ہے، اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے، تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔