حسین شہید سرور کی جانب سے شیخ محمد نعیم خان کے انتقال پراظہار تعزیت

April 03, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ ) لوٹن کے شیخ محمد نعیم خان جو گزشتہ دنوں پاکستان میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ نواز سے متعلق سید حسین شہید سرور نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک دل اور بلند اخلاق کے مالک تھے۔آپ چند دنوں سے پاکستان کے دورہ پر تھے جہاں دل کا دورہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکی تدفین راولپنڈی میں انکی والدہ کے پہلو میں کر دی گئی۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین