میر جاوید رحمٰن کی رحلت بڑا سانحہ ہے، لارڈ قربان حسین

April 03, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) جنگ گروپ کے چیئر مین میر جاوید رحمٰن کی رحلت کو کمیونٹی شخصیات نے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ لوٹن سے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کی وفات سے پاکستانی صحافت میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن صحافت کا ایک بہت بڑا نام تھے۔ ادبی شخصیت سید حسین شہید سرور، ان کے صاحبزادے شاہد حسین سید، فرحان اسلم اور آزادکشمیر سے آئے کوٹلی بار کے سابق صدر لیاقت حسین مغل نے بھی میر جاوید الرحمٰن کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔