میر جاویدرحمٰن سچے صحافی اور محب وطن پاکستانی تھے

April 03, 2020

اوسلو (ناصر اکبر ) جنگ گروپ کے چیئر مین میر جاویدرحمٰنکے انتقال پرناروے میں مقیم سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافی تنظیموں اور شخصیات نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا کہ میر جاویدالرحمٰن ایک سچے صحافی اور محب وطن پاکستانی تھے انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مرکزی جماعت اہلسنت ناروے کے امام سید نعمت علی بخاری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میر جاوید الرحمن کی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔اوسلو سٹی کونسل کے ممبر طلعت محمود بٹ نے کہا کہ شعبہ صحافت کا ایک اور درخشندہ باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ پاک ناروے فورم کے صدر وسیم شہزاد اور اسماعیل سرور کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے جنگ جیو گروپ نے ہمیشہ آواز بلند کی اور مظلوموں کا ساتھ دیا ۔غوثیہ مسلم سوسائٹی ناروے کے امام مفتی محمد زبیر تبسم نے کہا کہ میر جاویدالرحمٰن کی صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صحافی برادری جنگ وجیو نیوز کے نمائندہ ناصر اکبر ،عمران بشیر،عقیل قادر ،ارشد وحیدچوہدری نے میر جاوید الرحمن کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بے باک اور بلند پایہ شخصیت سے مرحوم ہوگیا۔ کمیونٹی رہنما آصف ملک اور عمران بشیر نے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن نے ہمیشہ حق اور سچ کے علم کو بلند کیا۔عرفان محمود، چوہدری عاشق حسین ،چوہدری قمر ٹوانا، محمد وسیم منیرخان ،کبری ٰافضال ،مس عابدہ، راجہ اقبال اور دیگر نے بھی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔