لوٹن سے میر جاوید رحمٰن کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

April 03, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) میر جاوید الرحمٰن کی رحلت پر لندن سے الائنس ایڈورٹائزنگ سے متعلق ادبی شخصیت مسز شبانہ مقصود نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میر جاوید الرحمٰن کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق رہا وہ خواتین کی جرنلزم اور اس سے متعلقہ شعبوں میں ملازمتوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ خود ان کی جنگ لندن شعبہ اشتہارات کے انچارج کی حیثیت سے تعیناتی میر جاوید الرحمٰن نے کی تھی، اللہ پاک ان کو غریق رحمت کرے، الائنس کے وسیم سکندر نے بھی میر جاوید الرحمٰن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ساؤتھ ہمپٹن سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری زیارت حسین، پاکستان پیپلز پارٹی ساؤتھ زون برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مہربان خان ملک، پی پی پی لوٹن کی شگفتہ ناہید، لیور پول پی ایچ ڈی کے لیے برطانیہ تشریف آئے ہوئے آزاد کشمیر کے ایس ایس پی حسن قیوم، آزاد کشمیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اقبال شیرازی، سابق صدر لوٹن جے کے ایل ایف لیاقت علی چوہدری، پی پی پی کے چوہدری عبدالرشید پوٹھہ بنگش، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے شاہد زمان سرہوٹوی سمیت متعدد شخصیات نے بھی کہا کہ میر جاوید الرحمٰن کی رحلت ایک قومی سانحہ ہے۔ متعدد شخصیات نے اخبار جہاں کے حوالے سے مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔