قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹرکی پروفیشنل خدمات جاری

April 03, 2020

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر اپنی پرفیشنل خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ خان نیازی نے روز نامہ جنگ سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہےاور برطانیہ میں کرونا کے سبب لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن اور قونصلیٹ جنرل نے اس مشکل وقت میں بھی قونصل خانہ بند نہیں کیاہے تاکہ تارکین وطن کے ساتھ مکمل رابطہ اور ان کے مسائل کا حل کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستانیوں کے متاثرہونے سے متعلق کوئی بھی اطلاع پاکستان قونصلیٹ کے ایمرجنسی آفیسرز کے درج ذیل نمبروں پر واٹس ایپ پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گزشتہ تاریخوں میں پاسپورٹ جمع کرائے تھے اگر ان کی ڈیٹ آئی ہے تو وہ افراد اپنے پاسپورٹ لے سکتے ہیں اور دیگر معلومات فون01612252005صبح 9:30 سے1300 بجے تک، نادرا فون 07366688535 یا پھر ای میل، یا ویب سائیٹ، www,parep.manchesterphclondon.org پر حاصل کرسکتے ہیں۔