پاکستان میں تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈا سازش ہے

April 03, 2020

ویکفیلڈ (پ ر) جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے پاکستان میں تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے کو دین اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دین اور دیندار لوگوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا رہا اور آج کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی دیندار لوگوں کے خلاف ہندوستان کی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پروپیگنڈا ایک بہت بڑی سازش ہے جس کے پیچھے اسرائیل کے خفیہ ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کیا بات کہ ہندوستان جو اسرائیل کا اتحادی ہے وہاں بھی تبلیغی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے اسی وقت پاکستان میں بھی جماعت کے لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈلا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ، علامہ خالد محمود، قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، حافظ محمد اکرام، مولاناامداد اللہ قاسمی، مولانا محمد حسین، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، مولانا خورشید، مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عطاء اللہ خان، مولانا محمد ابراہیم، قاری نیاز احمد، مولانا محمد حسین، مفتی عبد القادر، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان، قاری قمر زمان، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حاجی حسن شاہ، حافظ بشیر احمد، مولانا عبد الرشید ہزاروی، حافظ عمر فاروق، قاری، ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمٰن، مفتی محمد قاسم، حافظ اکرام ربانی، قاری حضرت علی، قاری افسر علی شاہ، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمٰن، مولانا جمیل احمد ، مولانا عبد الباری ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد، مولانا سلیمان، مفتی سعید الرحمٰن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور، مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ رہنمائوں نے کہا حکومت اس وقت تفتان سے چھوڑے ہوئے لوگوں سے توجہ ہٹانے اور اپنے اس جرم کو بے گناہ تبلیغ کے لوگوں پر بھی ڈال رہی ہے اور ساتھ اپنے آقاؤں کو خوش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور جماعت کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے اور جتنے بھی گرفتار لوگ ہیں انہیں رہا کرے۔ انہوں نے کہا باہر ممالک کی جماعتوں کو تحفظ دیا جائے انہیں مہمان بنا کر رکھا جائے اگر حکومت نہیں رکھ سکتی تو انہیں مساجد میں اپنے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجدوں میں اللہ کی یاد میں رہنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جماعت کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ان پر تشدد کیا انہیں سزا دی جائے۔ دنیا کی سب سے زیادہ پرامن اور قانون کی پاسداری کرنے والی تبلیغی جماعت ہے جس کی دعوت سے ہزاروں لوگوں کو ہدایت ملی۔