برطانوی ایئرلائن کے 36 ہزار ملازمین کو معطل کئے جانے کا امکان

April 03, 2020

لندن(جنگ نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زیادہ تر پروازوں کو بند کرنے والی برٹش ایئرویز کی جانب سے 36ہزار ملازمین کو معطل کیے جانے کا امکان ہے۔ وسیع معاہدے پریونین سےا مذاکرات جاری ، 80فیصد افراد کی نوکریاں معطل ہوجائیں گے،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز متحدہ یونین سے تقریباً ایک ہفتے سے اس حوالے سے مذاکرات کر رہی ہے۔ دونوں جانب سے ایک وسیع معاہدے پر بات ہوئی ہے تاہم چند چیزوں پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔اس معاہدے سے برطانوی ایئرلائنز کے 80 فیصد کیبن عملہ، گراؤنڈ سٹاف، انجینیئرز اور ہیڈ آفس میں کام کرنے والے افراد کی نوکریاں معطل ہوجائیں گی۔اس فیصلے سے گیٹ وک اور لندن سٹی ایئرپورٹ میں ایئرلائنز کی جانب سے بحران کے خاتمے تک آپریشنز بند کرنے کے بعد تمام سٹاف متاثر ہوگا۔امید ہے کہ متاثرین اپنی چند بقایاجات حکومت کے کورونا وائرس روزگار برقراری اسکیم کے تحت وصول کریں گے۔اس سکیم سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ تک کے تنخواہ حاصل کرنے والوں کی 80 فیصد تک تنخواہ انہیں دی جائیں گی۔