پناہ گزینوں کے کوٹہ کا معاملہ، چیک ری پبلک، ہنگری اور پولینڈ یورپی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

April 03, 2020

برسلز (جنگ نیوز) اعلیٰ ترين يورپی عدالت نے چيک ری پبلک، ہنگری اور پولينڈ کو پناہ گزینوں کے کوٹے کے معاملے پر عملدرآمد نہ کرنے پر يورپی قوانين کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار ديا ہے۔ جمعرات دو اپريل کو سامنے آنے والے عدالتی فيصلے کے مطابق تينوں رکن رياستيں، پناہ گزينوں کی کوٹے کے تحت تقسيم سے متعلق يورپی معاہدے پر عمل در آمد نہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کی مرتکب ہوئيں۔