کورونا، ہیوسٹن میں پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کا قیام

April 03, 2020

ہیوسٹن (رپورٹ،راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے وہاں پر شہر میں مختلف سماجی اور فلاحی تنظیموں کے مشترکہ اشتراک سے پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کا قیام عمل میں لایا گیا جسکا مقصدکورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کے سامان کی تقسیم ہے۔