یو ایچ ایس کورونا کی ویکسین تیار کرنے کے حوالےسے بھر پور کام کر رہی ہے، پروفیسر جاوید اکرام

April 03, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرام نے انکشاف کیا ہے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے حوالےسے بھر پور تیاری کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ہم بہت جلد عوام کو اس حوالے سے خوشخبری دیں گے یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ماہرین اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ یہ وائرس کس نوعیت کا ہے اس کی تحقیق جاری ہے تاکہ ہم ویکسین کی تیاری جلد سے جلد کر سکیں تاہم انہوں نے کہا ویکسین کی تیاری کے بعد اس کےجانوروں پر تجربے سمیت اسے دیگر عوام سے گزارنے کے لئے 8 سے 9ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔