پنجاب میں تشکیل لیبر ٹاسک فورس کا اجلاس

April 03, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں تشکیل دی گئی لیبر ٹاسک فورس کا گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجید خان نے بطورڈپٹی کنوئنیرشرکت کی۔ترجمان محکمہ لیبر کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کی۔ اجلاس میں ٹاسک فورس کے ممبران میں سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، علی اسجد، ثاقب منان، مجاہدشیردل ودیگرافسران موجودتھے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے کنوینئیراورڈپٹی کنوینئیرکو کوروناوائرس کے باعث بے روزگارہونے والے مزدور اوردیہاڑی دارطبقے کیلئے ریلیف پیکج دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔