تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،جامعہ اشرفیہ

April 03, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے تبلیغی جماعت کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک سازش اور بے بنیاد پراپیگنڈاکے ذریعہ کرونا وائرس کی آڑ میں تبلیغی جماعت جیسی غیر متنازعہ اور غیر سیاسی جماعت کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔