گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پرعملدرآمد کرائیں گے،صوبائی وزیر اوقاف

April 03, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراءاپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائےگی۔گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط ختم کر دی ہے۔کسانوں سے گندم پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدیں گے۔گندم خریداری مراکز کےلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے ۔ حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیارکر کے تاریخ رقم کی ہے۔62 کروڑ روپے کے فنڈز سے کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے پنجاب میں 8 نئی لیب بنائی جائینگی ۔دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔زکوۃکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کےلئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔