لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن کیجانب سے مقررہ تاریخ کے بعد بھی امیدوار فیس جمع کرواسکیں گے

April 03, 2020

لاہور(خبر نگار) لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد بھی امیدوار فیس جمع کرواسکیں گے۔کورونا وائرس کے بعد شہر میں جزوی لاک ڈاون لگایا گیا ہے جس کے بعد پی پی ایس ای نے امیدواران کے لیے سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب طلبہ مختلف پوسٹوں کے لیے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے فیس مقررہ تاریخ کے بعد بھی جمع کروا سکتے ہیں ۔ پی پی ایس ای کے حکام کے مطابق مختلف پوسٹوں کے لیے اپلائی کرنے کے لیے مقررہ تاریخ کے بعد بھی فیس جمع کروائی جاسکے گئے ۔پی پی ایس سی نے امیدواروں کو ریلیف دے دیا ۔تاہم ٹیسٹ اور انٹرویو کے وقت فیس سیلپ دکھانا لازمی ہوگا ۔