مخیر حضرات آزمائش کی گھڑی میں غریبوں کی دل کھول کر مدد کریں، طاہرالقادری

April 03, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی تنظیمات، رہنماؤں اور مخیر حضرات سے کہا ہے کہ جنہیں اللہ نے مال و دولت اور دنیاوی آسودگی سے نوازرکھا ہے وہ آزمائش کی اس گھڑی میں غریبوں کی دل کھول مدد کریں، انفاق اور ایثار کا اس سے بہتر کوئی اور وقت نہیں ہو سکتا، دریں اثناء گزشتہ روز منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد کی زیر صدارت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔