کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈائون ناگزیر ہے‘خان محمدجمالی

April 03, 2020

کوئٹہ ( اے پی پی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء پراحتیاطی تدابیر کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے لاک ڈائون سے کاروبار زندگی عارضی طور پر معطل ضرور ہوا ہے تاہم وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں سرکاری دفاتر سمیت تمام شعبہ جات کی بندش کا مقصد سوشل ڈسٹینس ہے لیکن اگر عوام لاک ڈائون کو سنجیدہ نہیں لیتے تو حکومت مزید سختی کی جانب جائے گی عوام کو اپنی انفرادی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا انہوںنے کہاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں لاک ڈائون سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم دنیا کے بیشتر ممالک ہم سے بدتر صورتحال سے دوچار ہیں ترقیافتہ ممالک میں شرح اموات کا موازنہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک سے کیا جائے تو کورونا وائرس کی جانی تباہ کاریوں کا تناسب خطرناک نہیں لیکن اگر احتیاط نہ برتی گئی تو صورتحال خرابی کی جانب جائے گی ۔