کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے نماز گھر پر اد اکی جائے، علمائے کرام

April 03, 2020

کوئٹہ(خ ن)ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ،سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈیئر عرفان ،کمشنرکوئٹہ عثمان غنی خان نےعلمائےکرام،تاجر برادری اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ہمراہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی، شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا،علمائے کرام میں علامہ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن محمد ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی علامہ عصمت اللہ سالم،ضلعی امیر جمعیت نظریاتی قاری مہراللہ مولوی محمود احمد شہزاد عطاری،مرکزی انجمن تاجران کے صدرعبدالرحیم کاکڑ،اللہ داد ترین، حضرت علی اچکزئی، محمد یاسین مینگل بھی موجود تھے اس موقع پر لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے حوالے سے شہر میں کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی، علماء کرام نے کہا کہ کروناوائرس کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں کے علاوہ تمام شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتایا ہے کہ اس سے بچا جاسکتا ہے اس کا کوئی علاج بھی نہیں ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے بچاجاسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس لاک ڈاؤن کو کامیاب کریںاس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے ہمارے مزدوروں کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں، حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے اجرت یا ان کی امدادکااعلان ہوا ہے حکومت کو اس پر فوری طور پر عملدرآمد درآمد کرنا چاہئے ،علمائےکرام نے کہا کہ تمام شہریوں سے خطبات میں بھی کہاگیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ موجودہ حالات میں نماز گھروں میں ادا کی جائے اور یہ حالات کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔