ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز کی گریڈ 20میں ترقی

April 03, 2020

کوئٹہ (خ ن)محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی اور مجاز حکام کی منظور ی سے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈ ر (بی19-) ڈاکٹرز کو 22جنوری 2020ء سے (بی 20-) کے عہد وں پر ترقی دے دی گئی ہےان میں ڈاکٹر خالد محمود ولد خدابخش ،ڈاکٹر شاہ جہان اچکزئی ولد بہا در خان ،ڈاکٹر محمد وسیم وقار ولد وقار راجہ ،ڈاکٹرمحمد دائود ولد نصراللہ خان اور ڈاکٹر شاہ جہا ں پانیزئی ولد حاجی عبدالو احد شامل ہیں ڈاکٹر ز کی جا ئے تعیناتی کا اعلان بعد میں کیاجا ئے گا۔