کوئٹہ سبی روڈ پر گاڑی نے راہگیر کوکچل کر ہلاک کردیا

April 03, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سبی روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح مشرقی بائی پاس کا رہائشی رحمت اللہ پیدل کوئٹہ سبی روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی۔